قندھار،فوجی کیمپ پرحملہ، 43اہلکار ہلاک

11:31 PM, 19 Oct, 2017

قندھار:افغان صوبے قندھار میں افغان نیشنل آرمی کے بیس کیمپ پر خود کش حملے میں43 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان آرمی کئی سالوں اس کوشش میں مصروف ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول ایریا کو بخوبی سنبھال سکے لیکن انکا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا کم نظر آتا ہے جس کی زندہ مثال افغان آرمی کے بیس کیمپ پر ہونے والاحملہ ہے ۔


تفصیلات کے مطابق 2 مبینہ خودکش بمباروں نے قندھار کے ضلع مائے وند میں بیس کیمپ پر حملہ کیا۔ ایک حملہ آور نے خود کو گاڑی سمیت اڑا لیا دوسرے حملہ آور نے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کردی۔ بیس کیمپ میں 60 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔
افغان وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کردی۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعویٰ کہ دھماکے میں 60 فوجی مارے گئے۔ اس سے قبل صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں 41 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے

مزیدخبریں