ماسکو:روس کا ایک ایسا ریسٹورنٹ جہاں خواتین کی آنکھیں اورانکی رنگت کو دیکھ کر انھیں ڈسکاﺅنٹ دیا جاتا ہے ۔
دنیا بھر میں بہت سی ڈسکاﺅنٹ آفرز متعارف کروائی گئیں ہیں جن پر مختلف قسم کے ڈسکاﺅنٹس دیئے جاتے ہیں اور لوگ ان سئے بھرپور فائدہ بھی اٹھاتے ہیں لیکن روس میں ایسی ڈسکاﺅنٹ آفر متعارف کروائی گئی ہے جس کے بارے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
آ پ اسے بے حیائی بھی کہہ سکتے ہیں اور بے راہ روی کا بھی رنگ دے سکتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی منفرد آفر تھی جس کی طرف بہت سے لوگ متوجہ ہوئے اور فائدہ بھی اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق وہاں آنے والی خواتین کی رنگت انکی آنکھوں کا رنگ اور انکے جسم کی ڈھال دیکھ کرانھیں ڈسکاﺅنٹ دیا جاتا ہے اورریسٹورنٹ انتظامیہ نے اس آفر کا اشتہار بھی نصب کر رکھا تھا جس میں ان کے نسوانی حسن کو خوب ترجیح دی گئی تھی۔
یہ بیہودہ اشتہار سامنے آنے کی دیر تھی کہ ہر جانب سے اس اخلاق باختہ حرکت پر تنقید شروع ہو گئی۔ روسی سوشل میڈیا صارفین نے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی بے حیائی اور شیطانی سوچ پر سخت حیرت کا اظہار کیا اور اس اشتہار کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیٹ پر غصے کا سیلاب امڈ آنے کے بعد ویب سائٹ انسٹا گرام نے خود ہی اس اشتہار کو ختم کر دیا، تا ہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اب تک 48 لڑکیاں اس ڈسکاﺅنٹ آفر سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔