دیوالی مبارک کیوں کہا،، بھارتی ہندوﺅں نے انتہا کر دی

09:10 PM, 19 Oct, 2017

اوٹاوا:کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہندووں کو مذہبی تہوار پر ”دیوالی مبارک“ کہنے کی وجہ سے شدید تنقید کا بنایا جارہا ہے۔

بھارتی ہندوانتہاپسندوں کی منفی سوچ نے بین الاقوامی شخصیات کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انکی منفی سوچ کی حد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے دیوالی کی ایک تقریب میں شرکت کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہندووں کو ”دیوالی مبارک“ لکھا۔

انھوں نے اپنے اس پیغام میں لفظ مبارک استعمال کیا جس پر ہندووں کی ایک بڑی تعداد نے جسٹن ٹروڈو کی مبارکباد پر خوشی کے بجائے ناراضی کا اظہار کیا۔ہندووں کا کہنا تھا کہ” مبارکباد “کا لفظ مسلمان استعمال کرتے ہیں جبکہ ہندو” شب دیوالی“ کہتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کو نہ صرف”دیوالی مبارک “کہنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا بلکہ شیروانی پہن کر دیوالی کی تقریب میں شرکت پر بھی کچھ لوگ ناراض نظر آئے۔لیکن دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے جسٹن ٹروڈو کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔

مزیدخبریں