زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں : دیپکا پڈوکون

07:51 PM, 19 Oct, 2017


ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔


اداکارہ نے کہا کہ ایک اداکار کے لئے خود کو نمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا اور جہاں تک رومانوی تعلقات کی بات ہے تووہ بہت پیچیدہ ہوتے ہیں کیونکہ زندگی میں ایک ایسے شخص کی تلاش بہت مشکل ہوتی ہے جو آپ کی کامیابی، کام، جذبات اور معاملات کو سمجھے۔


انہوں نے کہا کہ سٹارڈم اور قربانی کا وقت ایک جیسا نہیں رہتا اور ان کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ضروری ہوتا ہے۔

مزیدخبریں