مانگا منڈی میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا

06:50 PM, 19 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: مانگا منڈی کے علاقے میں شوہر نے بھابھی کے ساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر  دیا، پولیس نے مقتولہ عائشہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

بتایا  گیا ہے کہ مانگا منڈی میں پسند کی شادی کرنے والی 20 سالہ عائشہ نامی لڑکی کو شوہر نے مبینہ طورپر بھابھی کے ساتھ مل کر زہر  دیدیا ،عائشہ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ 5 ماہ کا بچہ ماں کی ممتا سے محروم ہو  گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے عائشہ کی لاس پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقبال اپنی بھابھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

مزیدخبریں