نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری دنیا کے مہنگے ترین کوچ ہیں، جن کی سالانہ آمدن تقریبا1اعشاریہ 17ملین ڈالرز ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے کوچز کو بھی سالانہ آمدنی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مہنگے ترین کوچز کی فہرست میں دوسرے نمبر آسٹریلیا کے کوچ ڈیرن لہمن کا نام ہے. جن کی سالانہ آمدن تقریبا صفر اعشاریہ 55 ملین ڈالرز ہے،جو بھارتی کوچ کی سالانہ آمدن سے نصف سے زائد کم ہے۔تیسرے نمبر انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس ہیں جن کی سالانہ کمائی صفر اعشاریہ 52 ملین ڈالرز ہے، جو روی شاستری کی مجموعی آمدن سے تقریبا 41 فیصد تک کم ہے۔روی شاستری کا شمار بھارت کے ممتاز بالرز میں ہوتا تھا. 80 ٹیسٹ اور 150 ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے اس کھلاڑی نے کئی مواقع پر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
روی شاستری دنیا کے مہنگے ترین کوچ بن گئے
03:06 PM, 19 Oct, 2017