اسلام آباد امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہے، خرم دستگیر

02:43 PM, 19 Oct, 2017

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اہم شخصیات جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے دہشت گرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیلئے سرحدی نظم و نسق بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے اسی طرح دوسری طرف بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ پر امن افغانستان پاکستان اور امریکہ کے مفاد میں ہے۔

مزیدخبریں