اسدی فوج کاوحشی جلاد بریگیڈئر عصام زھرالدین اپنے انجام کو پہنچ گیا

11:46 AM, 19 Oct, 2017

دمشق :شام اور ایران کو میدان جنگ میں شکست،شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اسد رجیم کے لیے ایک بری خبر دی ہے اور بتایا ہے کہ صدر بشارالاسد کا وفادار ’وحشی جلاد‘ بریگیڈیئر عصام زھرالدین دیر الزور گونریر کے علاقے ’حویجہ صکر‘ میں لڑائی کے دوران اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق 55 سالہ بریگیڈیئر زھرالدین کی ہلاکت پر اسد رجیم پر سکتے کی کیفیت طاری ہے۔

سابق اور موجودہ شامی فوجی افسران اور سفراء نے بھی وحشی جلاد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب شامی اپوزیشن نے عصام زھرالدین کی ہلاکت کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول بریگیڈیئرکے ہاتھ بے گناہ شامی شہریوں کے قتل عام سے رنگے ہوئے تھے۔

اس نے حمص اور دوسرے شہروں میں اپنی زیرکمان فوج کر نہتے شامی شہریوں کے قتل عام کے احکامات دے رکھے تھے۔اپوزیشن کارکنوں کے قتل کے بعد ان کی میتوں کو الٹا لٹکانے اور ان میتوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اپنے دل کی بھڑاس نکالنے والے زھرالدین کو اپوزیشن کی جانب سے وحشی جلاد کہا جاتا تھا۔

بریگیڈیئر زھرالدین نے چند ہفتے قبل شامی پناہ گزینوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ واپس شام میں آئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ تاہم اس کے اس بیان پر سرکاری حلقوں میں بھی شدید رد عمل سامنے آیا اور جس کے بعد اسے اپنا موقف تبدیل کرنا پڑا تھا۔رواں سال یورپی یونین نے شام کے جنگی جرائم میں ملوث عناصر پر پابندیوں کے دوران عصام زھرالدین کو بھی جنگی مجرم قرار دے کر اسے بلیک لسٹ کردیا تھا۔

مزیدخبریں