لاہور: میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے لندن پہنچ گئی ہے ۔ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دائر ریفرنس کے سلسلے میں سماعت جاری ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہوئے کیونکہ اس وقت وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔ تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پر لندن فلیٹس کے سلسلے میں فردِ جرم عائد کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت کرپشن کیسز میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو مفرور ملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کر رکھا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں