اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹین (ر) صفدر نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں ۔ مریم نواز کے ساتھ طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت میں موجود ہیں ان پر آج فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہو رہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اہلیہ کی بیماری کے باعث استثنیٰ مانگا ہے کچھ بیماریاں ایسی ہوتی ہیں جن کا علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں جبکہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔