لاہور : پاکستانی فلمسٹار ریما کا کہنا ہے کہ انسان اپنے ضمیر کو حسد کی آلودگی سے بچائے تو ظاہری حسن خود بخود خوبصورت ہو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر ویو دیتے ہوئے ریما کا کہناتھاکہ کسی بھی رشتے میں مضبوطی کی علامت اعتماد ہے اگر میاں بیوی کے درمیان اعتماد نہیں ہوتا تو زندگی دوزخ کی طرح بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو خدا کی ذات نے بڑا دل دیا ہے اور میرے خوش قسمتی ہے کہ خدا نے مجھے آئیڈل شوہر ملا جس پر میں جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ میرے دل میں ایک خواہش ایسی تھی جس کو میں فلمی دنیا میں مصروف رہنے کی وجہ سے پوری نہیں کر سکی۔