نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) جاری نہیں کیا اور پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔
یاد رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔