سیلف میڈ" کوئی حقیقت نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے میں  اچھا لگتا ہے:ماہر ہ خان

06:05 PM, 19 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دنیا میں کوئی بھی شخص مکمل طور پر ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق، کامیابی کے سفر میں ہمیشہ کسی نہ کسی کی مدد شامل ہوتی ہے۔ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ ’سیلف میڈ‘ ہونے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کے حوالے سے بات کرتی ہیں۔

ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنے خطاب میں خاندان اور دوستوں کے تعاون پر بات کر رہی تھیں، تو اس پر انہوں نے کہا: "سیلف میڈ" کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔ یہ لفظ کہنے میں تو اچھا لگتا ہے لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جو کچھ بھی ہیں، اس میں ان کے والدین، بھائی، بیٹے اور دوستوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ان کے مطابق، ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد اور نئے ساتھیوں کا بھی اہم کردار ہے۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ "سیلف میڈ" ہونے کا دعویٰ کرنا ایک غلط فہمی ہے۔ ان کے نزدیک، کوئی بھی شخص اس طرح کی کامیابی صرف اپنی محنت اور ذاتی صلاحیتوں سے حاصل نہیں کرتا بلکہ اس میں دوسروں کا تعاون بھی ضروری ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کے خیالات کی حمایت کی ہے۔

مزیدخبریں