پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

04:55 PM, 19 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی ادارے 20 نومبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے اس فیصلے کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے فزیکل کلاسز کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سکولوں کا آغاز صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔ محکمہ ماحولیات نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، جبکہ اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید برآں، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ ماحولیات نے کلاس وائز سکول کی چھٹی کے اوقات متعین کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور ٹریفک کا دباؤ کم ہو۔

مزیدخبریں