پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالرز کا قرض معاہدہ طے

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالرز کا قرض معاہدہ طے

اسلام آباد : پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالرز کے قرض کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

 اقتصادی امور کے ترجمان کے مطابق، معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت حاصل کی جانے والی رقم موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان موسمیاتی چیلنجز اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

مزید برآں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس پروگرام کی کامیاب تکمیل میں معاونت کے لیے ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں