سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبیعت خراب، بیٹے کی حکومت سے علاج کی اپیل

02:27 PM, 19 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبیعت بگڑ گئی ہے، جس پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور حکومت سے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

نعمان نذیر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کے والد کو سینے میں انفکیشن اور پیٹ میں پانی جمع ہونے کی شکایت ہے، جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔نعمان نذیر نے مزید کہا کہ وہ اپنے والد کے علاج کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں، لیکن اس وقت ان کو انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے۔

 انہوں نے پی سی بی اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے تعاون میں اضافہ کریں تاکہ ان کے والد کا علاج بہتر طریقے سے ہو سکے۔

یاد رہے کہ محمد نذیر جونیئر نے پاکستان کے لیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ 5 سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد وہ مختلف پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور نارمل زندگی گزارنے میں مشکل کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں