نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانوی خام تیل "برینٹ آئل" کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل "ڈبلیو ٹی آئی" کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، قدرتی گیس کی قیمت میں بھی 4 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے بعد گیس کی قیمت 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔