پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں شزہ فاطمہ نے بتایا کہ جولائی سے اکتوبر 2024 تک آئی ٹی برآمدات میں 34.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 1.206 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 894 ملین ڈالر تھی۔

شزہ فاطمہ کے مطابق اکتوبر 2024 میں آئی ٹی برآمدات میں مزید 330 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 38.6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 238 ملین ڈالر تھا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت آئی ٹی کی جانب سے برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری اس مقصد کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں