ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرنٹس کی جبری بیدخلی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری کر لی

10:51 AM, 19 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی امیگرنٹس کی جبری بیدخلی کے لیے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

 ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑے پیمانے پر غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈیپورٹ کرنے کے لیے فوجی اثاثے استعمال کریں گے۔ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام امیگرنٹس کو ملک بدر کریں گے، اور اب اپنی صدارت کے آغاز میں اس پر عمل کرنے کی تیاریاں  کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ان غیر قانونی امیگرنٹس کو ملک سے نکالا جائے گا جو کسی نہ کسی جرم میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں