نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

09:59 AM, 19 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال پر تفصیل سے بریفنگ دی جائے گی۔ یہ اجلاس پیر کو ہونے والا تھا، لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اسے آج کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

خصوصی طور پر صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ کے طریقوں پر تفصیل سے بات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کی روک تھام کے اقدامات میں تیزی لائی جا سکے۔ اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے نئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں