21 ویں صدی کے حسن بن صباح کے پجاریوں نے بم کو لات خود ماری اب چیخیں نہ ماریں حوصلہ کریں: سعد رفیق

09:11 PM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی کے حسن بن صباح کے پجاریوں نے بم کو لات خود ماری اب چیخیں نہ ماریں حوصلہ کریں۔ 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ 2010  سے 2022 تک جمہوری عمل کے خلاف اسٹیبلشمنٹ اور پھر عدلیہ کے گٹھ جوڑ سے پروان چڑھاۓگئے حسن بن صباح عرف کپتان کےھپناٹائیزڈ پیروکارانسانیت جمہوریت آئین اورحقوق کی باتیں کیسےکر سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق  نے کہا کہ مخالفین کےگریبانوں اور گھروں پر ہاتھ ڈالنے کے عادی مجرموں  نے بم کو لات خود ماری اب چیخیں نہ مارو حوصلہ کرو!

مزیدخبریں