لاہور : سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور کے سینئر افسران کو جسٹس مظاہر نقوی کی جائیدادوں کے ریکارڈ سمیت کل پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے 13نومبر کو سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی دو جائیدادوں کا اہم ریکارڈ متعلقہ افسران سے طلب کیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسران گلبرگ تھری لاہور میں پلاٹ نمبر 144 بلاک ایف ون اور لاہور کینٹ میں پلاٹ نمبر 100 سینٹ جانز پارک (فورٹریس سٹیڈیم کے سامنے ) کا بھی مکمل ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔
نوٹس کے مطابق افسران کو کل 20 نومبر کو دوپہر 3 بجے ریکارڈ سمیت تھرڈ فلور کانفرنس روم میں بلایا گیا ہے۔