اسلامی ممالک اسرائیل کو گیس، تیل اور دیگر سامان کی فراہمی بند کردیں: : ایرانی سپریم لیڈر

06:46 PM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ساتھ سیاسی تعلقات رکھنے والی مسلم ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم ’محدود وقت‘ کے لیے اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ کچھ اسلامی حکومتوں نے اسمبلیوں میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کی ہے لیکن کچھ نے نہیں کی جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کا بنیادی کام اسرائیل کو توانائی اور سامان کی فراہمی بند کرنا ہے اور انہیں کم از کم ایک محدود مدت کے لیے اسرائیل سے سیاسی تعلقات منقطع کرنے چاہییں۔

مزیدخبریں