علی نواز کے بعد چند گھنٹے میں پی ٹی آئی کی دوسری وکٹ گرگئی، آصف نکئی بھی ترین کو پیارے ہوگئے 

06:16 PM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : علی نواز اعوان کے بعد پی ٹی آئی کی آج ہی دوسری وکٹ بھی گر گئی ۔ سردار آصف نکئی بھی جہانگیر ترین کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔ 

تحریک انصاف کو علی نواز اعوان کے بعد ایک اور جھٹکا لگا ہے۔  سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔

سردار آصف نکئی نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی سردار آصف نکئی نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

 ملاقات میں عون چوہدری صمصام بخاری نعمان لنگڑیال اور دیگر قیادت شریک تھی۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے آئی پی پی میں شمولیت پر خوش امدید کہا۔ 

مزیدخبریں