لاہور : تحریک انصاف کے لئے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا ہے ۔ کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ جھوڑ گیا ۔سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پرآگئے۔ علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عون چوہدری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی ۔ سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جہانگیرترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا ۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔