اسلام آباد : فلسطین کے معاملے پر سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کی اصل حقیقت آشکار ہوگئی ۔ اندرون اور بیرون ملک چند عناصر کا مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے گھناؤنا پروپیگنڈا کیا گیا۔
ایک سیاسی جماعت کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم شروع کر دی۔ مہم میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا گھناؤنا الزام لگایا گیا۔جھوٹی اور من گھڑت کہانی کو بھارتی میڈیا نے خبر بنا کر پیش کر دیا۔
مذموم سیاسی مفادات کا حصول اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا من گھڑت جھوٹے پروپیگنڈا کا مقصدتھا۔ اس مہم میں پاکستان پر اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، بحرین سے راولپنڈی جانے والی پرواز افغان مہاجرین کے برطانوی انخلا کا حصہ ہے نہ کہ اسلحے کی کھیپ کی اسرائیل منتقلی ہے۔