ورلڈ کپ فائنل، بھارت کے چارکھلاڑی پویلین لوٹ گئے 

02:01 PM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

احمد آباد: بھارت کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔  بھارت نے 28.3 اووروں میں 148 رنز بنائے ہیں اوراس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ کوہلی نے 54 سکوربنائے اوران کو پیٹ کمنز نے آئوٹ کیا۔بھارت کے روہت شرما 47، شبمن گل4، شریاس آئر4 سکور بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

دسویں اوور میں بھارت نے 76  سکور بنائے تھے اور  اس کے دو کھلاڑی  شبمن گل اور  روہت شرما پویلین لوٹ چکے تھے ۔  روہت شرما47 رنز ، شبمن گل  چار سکور بنا کر پویلین لوٹے۔ 

ورلڈکپ فائنل میں  30 رنز کے سکور پر بھارت کی پہلی وکٹ گرگئی تھی۔ بھارتی کھلاڑی  شبمن گل 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ،شمبن کو زیمپا نے آئوٹ کیاتھا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں