احمد آباد : آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فائنل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے۔سٹیڈیم میں بھارتی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چوتھی بار ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی ہے۔ اس نے 1983ء اور 2011ء میں ورلڈ کپ جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا ریکارڈ 5 بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2003ء کے ورلڈ کپ کا فائنل ہوا تھا جو کہ آسٹریلیا نے با آسانی جیت لیا تھا۔