تخریب کاری کا خدشہ،نوڈیرو گرڈ سٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے7 پول گرگئے

09:52 AM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

نوڈیرو:نوڈیرو گرڈ سٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے پول گر گئے۔ نوڈیرو گرڈ سٹیشن کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے 7 پول گر گئے۔

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو)  چیف نے واقعے کو تخریب کاری قرار دیتےہوئے کہا  تخریب کار ٹاورکے بولٹ کھول کر سریاکاٹ کرلےگئے۔

 بولٹ کھلنے اور سریاکٹنے سے ٹاورکمزور ہوکر گر گئے۔اس کے علاوہ پول گرنے سے نوڈیرو گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔بتایا جارہا ہے کہ گرنے والے پولزکی مرمت اوربحالی میں 3سے 4روز لگ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں