لاہور:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آ گیاہے۔ لاہو ر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پھر پہلے نمبر پر آ گیاہے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن بھی فضائی آلودگی کو کم نہیں کر سکا ہے۔ شہر کی فضا آج بھی انتہائی مضر صحت ریکارڈ کی گئی ہے۔ صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 380 پر پہنچ گیا۔پنجاب کے10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا تھا ۔
آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے آج پھر پنجاب کے کئی اضلاع میں سموگ کی خطرناک شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔
نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔