اسلام آباد :خواتین ہندوستان میں غیر محفوظ ہیں۔ خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں سنگین حد تک اضافہ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ نارروا سلوک اور جنسی درندگی عروج پرہے۔2021 میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے 428,278 سے زائد مقدمات جبکہ 2020 میں 371،503 مقدمات رپورٹ کیے گئے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خواتین کے غیر محفوظ ہونے میں ہندوستان آج بھی سر فہرست ہے۔ بجرنگ دل جیسی بی جے پی کی انتہا پسند تنظیمیں خواتین کے خلاف جرائم میں پیش پیش ہیں۔
بھارت میں خواتین ہمیشہ سے ہی جنسی زیادتی اور تشدد کا شکار رہی ہیں۔ سال 2023 میں خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں ایک سنگین حد تک اضافہ پایا گیا۔ این سی آر بی رپورٹ نومبر 2023 احمدآباد شہر میں 381 عصمت دری کے مقدمات اور 222 مولیسٹیشن کے مقدمات رجسٹرڈہوئے۔ ارناکلم میں 5 سال کی بچی کو ریپ کے بعد قتل کر کے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا، راجستھان میں ایک پولیس سب انسپکٹر نے 4 سال کی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا۔2012 میں بھارت کے شہر ہریانہ میں خواتین سے زیادتی میں 27 فیصد اضافہ ہوا ۔