غزہ کا الشفا ہسپتال موت کا گڑھ بن چکا: عالمی ادارہ صحت   انخلا پر زور دینے لگا

08:32 AM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ :غزہ کا الشفا ہسپتال موت کا گڑھ بن چکا ہے۔ اس  سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے  انخلا پر زور دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او  کاکہنا ہے کہ  غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال موت کا گڑھ بن چکا ہے، اسے جلد از جلد خالی کیا جائے۔یہ تاثرات عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دیگر حکام کے الشفا ہسپتال کے دورے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس پر اسرائیلی فوجیوں نے رواں ہفتے کے آغاز سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 25 ہیلتھ ورکرز کے ساتھ تقریباً 300 مریض ہسپتال کے اندر رہ گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بقیہ مریضوں، عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر ہسپتال سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، قریبی طبی مراکز پہلے ہی بہت زیادہ بھر چکے ہیں۔بیان میں غزہ کے لوگوں کے شدید مصائب کے پیش نظر فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا۔


عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز اسرائیل افواج نے جبری طور پر الشفا ہسپتال خالی کروانے حکم دیا جس کے بعد فوجیوں نے بندوق کی نوک پر ہسپتال سے طبی عملے، مریضوں اور بچوں، عورتوں اور بزرگوں سمیت پناہ کیلئے وہاں موجود سینکڑوں فلسطینی شہریوں کو نکال دیا ہے۔

ہسپتال حکام کے مطابق اسپتال کے باہر کا مناظر بہت ہی خوفناک ہیں، سڑک پر درجنوں لاشیں بکھری ہوئی ہیں، اسرائیلی فوجی گن پوائنٹ پر انخلا کرا رہے ہیں۔

مزیدخبریں