غزہ:فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔برطانیہ، فرانس، جرمنی، یونان اور سپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
لبنان، بحرین اور یمن میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا، امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے یونین سٹیشن پر بھی ’غزہ، غزہ‘ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہداء کے نام سے بھرے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کیا۔