کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج کس کے سر سجے گا؟آج  فیصلے کی گھڑی 

08:11 AM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

احمد آباد :کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج ہوگا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا۔دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز سہ پہر 1:30 پر ہوگا۔ میچ سے قبل موسیقی کی تقریب اور ایئر شو بھی منعقد ہوگا۔

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں گے ۔خیال رہے کہ  آسٹریلیا 8 ویں بار جبکہ بھارت چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار چیمپئن بننے والی ٹیم ہے جس نے پانچ مرتبہ 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم اگر آج بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ ریکارڈ چھٹی بار یہ ٹرافی اٹھائے گی۔ بھارت دو بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن چکا ہے۔ بھارت نے آخری ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا جبکہ پہلی بار 1983 میں چیمپئن بنا تھا۔

ورلڈ کپ میچز میں بھارت کیخلاف آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 13 بار آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں آسٹریلیا نے آٹھ جبکہ بھارت نے پانچ میچز جیتے ہیں۔

مزیدخبریں