شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے

08:05 AM, 19 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں  سکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں انٹیلی جنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا سرغنہ ابراہیم عرف موسیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر  کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہے گا۔

مزیدخبریں