لاہور: گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ۔ گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔
شانگلہ کے پہاڑی علاقے بھی برف سے ڈھک گئے جس کے باعث پوری وادی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے ۔
سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی ، جہاں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ اسکرود ، گوپس اور استور می منفی 3، کالام میں منفی اور ہنرہ میں منفی ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔