لاہور : جلسے جلوسوں میں پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی شرکت پرپابندی عائد کر دی گئی ہے اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے مراسلہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سمیت صوبے بھر کے افسران کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی پولیس افسر اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کا حصہ نہیں بنے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا، پولیس افسران اور اہلکار سیاسی جلسوں میں ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کا تقدس قائم رکھیں۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی پولیس افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی نہیں کرے گا، پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا کیلئے استعمال نہیں ہوں گی، پولیس کی گاڑیاں صرف جلسے و جلوسوں کے شرکا کی سکیورٹی کیلئے کی جائیں گی۔
پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی جلسے جلوسوں میں شرکت پر پابندی عائد
08:56 PM, 19 Nov, 2022