اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شہر کے داخلی و خارجی 10 راستوں پر متوقع امن عامہ کی صورتحال میں باڈی کیمروں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق باڈی کیمروں سے امن عامہ کی صورتحال کے دوران ریکارڈنگ کی جائے گی اور ریکارڈ کی مدد سے غیر ماورائے قانون کاررائیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہو سکے گی۔
امن عامہ کی صورتحال کے دوران باڈی کیمروں کا استعمال اسلام آباد میں پہلی بار ہو گا اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات سے لیس پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر باڈی کیمروں سے لیس پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
08:28 PM, 19 Nov, 2022