کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش ’’آئیڈیاز 2022 ‘‘میں پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اسٹال کو فاتح قرار دیا گیا۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینارز، آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں ختم ہوگیا ۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے نام پرپی اے ایف کےسٹال نےبہترین سٹال کا اعزازحاصل کیا جو پی اے ایف کی پوری ٹیم کی محنت اور اس کےعزم کااظہار ہے۔
آئیڈیاز 2022 کے چار روزہ شو کے دوران پی اے ایف کاسٹال نمائش میں شریک ملکی اور غیر ملکی وفود سے داد وصول کرتا رہا ہے۔این ا ے ایس ٹی پی (NATSP) چیف آف ایئر سٹاف کے وژن کے مطابق اور پی اے ایف کے اقدام کے مطابق ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا، جس کا مقصد ہوابازی، خلاء میں ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور اختراعات کی پرورش کے لیے ضروری عناصر کا ایکو سسٹم فراہم کرنے کے لیے انڈسٹری‘اکیڈمیا لنکیج کا قیام ہے۔
واضح رہے کہ آئیڈیاز 2022 میں 64 ممالک کے تقریباً 285 غیر ملکی دفاعی وفود نے شرکت کی جو اس نمائش کی منفرد اہمیت کا عکاس ہے۔آئیڈیاز2022کے میگا ایونٹ میں ناسٹپ( NASTP )نے پاکستان ایئر فورس کو اپنے پراجیکٹس کو دنیا بھر کے سامنے دکھانے کا موقع فراہم کیا اور غیر ملکی دفاعی تعاون کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔