لاہور : فلم جوائے لینڈ کی سنیما گھروں میں نمائش لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔ شہری محمد بلال شفیق نے درخواست دائر کی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق درخواست میں وزیر اطلاعات و نشریات، پیمرا پی ایم ڈی اے، سنٹرل فلم سنسر بورڈ، صوبائی وزیر اطلاعات، سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فلم اخلاقی اور مذہبی اقدار کے خلاف بنائی گئی ہے۔فلم اسلامی معاشرے میں خاندانی نظام کو توڑ سکتی ہے ۔ فلم خلاف قانون اور ایسی فلم کو نمائش کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ سنسر شپ سرٹیفکیٹ اور فلم کے لائسنس کو منسوخ کیا جائے۔