وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب قائم کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہر ڈویژن میں اوورسیز کلب قائم کرنے کا اعلان 
سورس: File

لاہور : پنجاب کے 26 اضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے چیئرمین اور7 کوآرڈینیٹرز کا تقرر کردیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اوورسیز ڈسٹرکٹ چیئرمین او رکوآرڈینیٹرز کو تقرر نامے دئیے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیز کمیشن کااجلاس ہوا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے او پی سی کے47ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی۔  انہوں نے ہرڈویژن میں اوورسیز کلب کے قیام کی تجویز سے اتفاق کیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ہر دل عزیز لیڈر ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ون ونڈ ریونیو،نادرا اورایل ڈی اے کاؤنٹرز کو فعال کیاگیا۔  اوورسیزپاکستانیوں کی  معاونت کے لیے اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2021  پاس کرایا ۔ اوورسیز پاکستانیز متعلقہ ڈویژن میں خود اوورسیز کلب تعمیر کرائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں