اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے ۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کے مطابق گزشتہ سماعت پر شہباز گِل کے وکیل نے کہا تھا کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے ۔ فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے۔ وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے۔ اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔