معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے

08:48 AM, 19 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : معروف سٹیج اداکار طارق ٹیڈی انتقال کرگئے ہیں۔ طارق ٹیڈی لاہور کے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ انہیں ایک ہفتہ قبل  جگر کا انفیکشن بڑھنےپر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تھا۔

طارق ٹیڈی پاکستان کے تھیٹر کے مقبول مزاح نگاروں میں سے ایک  تھے جو اپنے تند و تیز جوابات کے لیے مشہور  تھے ۔انہوں نے فلم سلاخیں میں بھی اداکاری کی۔ ان کا تعلق فیصل آباد سے تھا ۔ طارق ٹیڈی مزاح نگار مستانہ کے سخت حریف رہے حالانکہ دونوں اسٹیج  سے باہر گہرے دوست تھے ۔

طارق ٹیڈی کے مشہور ڈراموں میں چا لاک طوطے (تین حصوں پر مشتمل)، ماما پاکستانی، سب کہو بارہ روپیہ ، ربا عشق نا ہووے، حسن میری مجبوری، جی کردا، اصلی طائی نقلی جھوٹ بولدا، مرچ مسالہ، گھونگھٹ اٹھا لوں، عید دا چن، ابھی تو میں جوان ہوں، کریزی، مٹھیاں شرارتاں، خوش آمدید اور دوستی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی علالت کی خبر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان کے علاج کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے جنید طارق کو 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا گیا تھا۔

  صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال لودھی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس سیکرٹری چودھری محمد اقبال نے پی کے ایل آئی میں اداکار طارق ٹیڈی کی عیادت کی تھی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے طارق ٹیڈی کے بیٹے کو مالی امداد کا چیک دیا تھا۔

مزیدخبریں