دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست
سورس: twitter

رانچی: بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ 

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس نے 34، مارٹن گپٹل اور ڈیرل میچل نے 31،31 اور مارک چپمین 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

بھارت نے 154 رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کے ایل راہول 65 اور روہت شرما 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 21 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔