کورونا سے بچاؤ کا سب سے بڑا ہتھیار کون سا ہے؟ ماہرین نے بتادیا 

10:38 PM, 19 Nov, 2021

لندن : ماسک کورونا سے بچاؤ کا سب سے محفوظ اور موثر ذریعے ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق ماسک لگانے سے کورونا کیسز کی امکانات میں 53 فیصد تک کمی آتی ہے۔ 

ایک غیرملکی فارما سیکوٹیکل انٹرونشین کی جانب سے منظم جائزے اور میٹا انالسز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے حفاظت کے لیے ماسک پہننا ، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا سب سے فائندہ مند ہے لیکن ان میں ماسک پہننا سب سے زیادہ موثر پایا گیا ہے۔ 

نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ متعدد ذاتی، حفاظتی اور سماجی اقدامات بشمول ہاتھ دھونا، ماسک پہننا اور سماجی دوریکورونا کیسز میں کمی کا باعث بنی ہے۔ محققین نے ان تمام حفاظتی تدابیر جاری رکھنے پر زور دیا ہے لیکن ماسک پہننے کے فوائد کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ 

موناش یونیورسٹی اور ایڈنبرا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مختلف اقدامات جیے لاک ڈآ ، سرحدوں ، اسکولوں اور کام کی جگہوں پر کی بندش کے ممکنہ مفنی اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

نئی تحقیق کے دوران دنیا کے تیس ممالک سے زیادہ سے معلومات اور اکٹھا کرکے ان کا تجزیہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں