برطانوی حکومت بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چل نکلی ،فلسطینی تنظیم حما س کو دہشتگردقرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کیلئے آئندہ ہفتے برطانوی پارلیمنٹ میں قرا رداد پیش کی جائے گی ۔
برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ حماس دہشتگرد تنظیم ہے جس کے پاس سیاسی اور ملٹری ونگ موجود ہے ،برطانوی وزیر داخلہ نے اسرائیلی بان بولتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جس کے ذریعے وہ دہشتگردوں کو تربیت دیتے ہیں ،انہوں نے کہا ایسے تمام افراد کو14 سال کی قیدکی سزا سنائی جائے گی جو حماس کا ساتھ دینگے ۔
حماس نے برطانوی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مظلوموں کے ساتھ تاریخی جرم قرار دیا، اس سے قبل 2001 میں برطانیہ حماس کے ونگ القسام بریگیڈ پر پابندی عائد کر چکا ہے۔