واشنگٹن : امریکا میں زخمی ہونے والا ہرن طبی امداد کے لیے بغیر کسی مدد کے خود ہی ہسپتال پہنچ گیا۔ ہرن طبی امداد کی تلاش میں خود کو ہسپتال کے فرش پر گھسیٹتا رہا ۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال کی دوسری منزل پر بھی گیا۔ یہ واقعہ امریکی ریاست لازیانا کے لیڈی آف دی لیگ میڈیکل سنٹر میں پیش آیا ہے۔
ہسپتال کے سی سی ٹی وی سے بنی ہرن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہسپتال کے فیس بک پیج پر اب تک ایک لاکھ کے قریب ویوز آچکے ہیں۔ فوٹیج میں ہرن اسکلیٹر پر غلط جانب جاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ہران کی استقامت نے سب کو حیران کردیا جو ہر بار گرنے کے بعد دوبارہ کھڑا ہو کر آگے بڑھنے کوشش کرتا رہا ۔
Here it is: wounded deer running through the front door of (@ololhealth) Our Lady of the Lake Hospital in Baton Rouge, Louisiana this afternoon. It went through the front door and up the main escalator then into the hallway toward the emergency room before being tackled. pic.twitter.com/NYUPQh73Es
— David Begnaud (@DavidBegnaud) November 15, 2021
لوزیانا کے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق 4 سالہ ہرن کو ہسپتال کے سامنے گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔ بعد ازاں طبی معائنے کے بعد ہرن کو شدید چوٹیں آنے کی تصدیق کی گئی ۔