پنجاب میں بڑھتی اسموگ ،سکول بند کرنے سے متعلق اہم خبر 

06:48 PM, 19 Nov, 2021

 لاہور :پنجاب میں بڑھتی سموگ کے پیش نظر حکومت نے ہفتے میں ایک روز سکول بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ،اس وقت بھارت کی نسبت پاکستان میں سموگ سب سے زیادہ ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت سموگ کے تدراک کیلئے متحرک ہو گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں شمالی لاہور میں ٹائر جلانے والی فیکٹریز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا .

ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں اینٹی اسموگ اسکواڈ تمام صنعتی یونٹس اور کارخانوں کی چیکنگ کر رہے ہیں،اس وقت اسموگ کا معاملہ بھارت کی نسبت پاکستان میں زیادہ ہے،بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتے ہیں ایک روز اسکول بند کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے اس معاملے پر وزارت تعلیم سے بات چیت کی جائے گی ۔

دوسری طرف ناسا کی طرف سے پیش کی جانے والی تازہ ترین تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے صوبہ ہریانہ میں فصلوں کا آگ لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے خطے میں سموگ خطرناک حد تک پھیل رہی ہے ۔

امریکی ادارے ناسا نے فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیدتے ہوئے کہا کہ خطے میں فضائی آلودگی پھیلانے کا ذمہ دار بھارت ہے ۔

ناسا اَرتھ کی جاری کردی سیٹلائٹ تصویر میں بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے فصلوں کو جلانے کے مقامات اور ان سے نکلنے والے دھوئیں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں