افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے معاشی بحالی ضروری ہے،آرمی چیف

06:10 PM, 19 Nov, 2021

راولپنڈی :پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بحرین کے سپیکر سے اہم ملاقات ہوئی جس میں افغٓانستان کی سکیورٹی اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے معاشی بحالی کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے پر غور کیا گیا ،اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاپاکستان بحرین کے ساتھ طویل مدتی اور دیرپا باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔

آرمی چیف نے کہا افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے معاشی بحالی ضروری ہے،بحرین کی اسپیکر نے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں