رہائی کے بعد سربراہ ٹی ایل پی علامہ سعد رضوی کا پہلا خطاب 

05:59 PM, 19 Nov, 2021

لاہور :سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی نے رہائی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہاکہ اب بات  بہت آگے نکل چکی ہے ،آج میرے پاس وہ الفاظ نہیں کہ کارکنان کو کس نام سے بلا ئو ں ۔

لاہور میں مسجد رحمتہ اللعالمین پر  مولانا خادم حسین رضوی کے  عرس کی تقریب چادر پوشی کیساتھ باقاعدہ آغا زکے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا میں تو جب جیل گیا تب بھی تحریک لبیک تھی اب باہر آیا ہوں تب بھی تحریک لبیک ہے ،کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سعد رضوی نے کہا جو سابقہ لاحقے تحریک کیساتھ لگانے کی کوشش ہوئی وہ سب آپ نے ہٹوا دئیے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مولانا خادم حسین رضوی کے عرس کی 3 روزہ  تقریب کا چادر پوشی سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا،سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی اور مجلس شوریٰ کے اراکین نے مزار پر رسم چادر پوشی میں شرکت کی ،عرس کی تقر یبات میں مجلس شوریٰ کے رکن علامہ محمد شفیق امینی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد مرکز جامع مسجد رحمتہ اللعالمین میں موجودتھی.

واضح رہے عرس کی تقریبات اتوار تک جاری رہیں گی ۔

مزیدخبریں